BBC News, اردو - صفحۂ اول
Top story - Urdu
دولت اسلامیہ کو پاکستان سے رقوم کی منتقلی کیسے ہوتی ہے؟
کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں کچھ لوگ ’فنڈ جمع کر کے بیرون ملک دولت اسلامیہ کو بٹ کوائن سمیت مختلف ذرائع سے بھیج رہے ہیں۔‘
’امریکی تاریخ کی واحد بغاوت‘ جب سفید فام نسل پرستوں نے منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا
سیاست دانوں نے ایک ہجوم کو اس قدر ہوا دی کہ وہ مشتعل ہجوم پر تشدد ہو گیا اور منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے اپنے ہی شہر کو تاراج کرنے لگا۔
چین: 7 روز سے کان میں پھنسے ہوئے کان کن ابھی بھی زندہ ہیں، نکالنے کی کوششیں جاری
امدادی حکام نے کہا ہے کہ چین میں سونے کی کان میں ایک ہفتہ قبل پھنس جانے والے 12 کان کُن ابھی بھی زندہ ہیں۔ سرکاری میڈیا کی خبروں کے مطابق کان میں پھنسے ہوئے مزدور حادثہ ہونے کے سات دن بعد باہر یہ پیغام بھجوانے میں کامیاب ہو گئے کہ ان کو نکالنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں
’تین ماہ سے ایئرپورٹ پر رہائش پذیز‘ شخص
اطلاعات کے مطابق ادِتیا سنگھ پرواز کرنے سے اس لیے خوفزدہ تھے کہ کہیں انھیں کووِڈ-19 نہ لگ جائے، اس لیے وہ شکاگو کے اوہیئر ایئرپورٹ سے باہر نہیں نکلے۔
’ہماری خوش قسمتی ہے کہ K 2 نے ہمیں خود کو سر کرنے کی مہلت دی، یہ بڑی بات ہے‘
16 جنوری کو دس نیپالی کوہ پیماؤں نے ایک ساتھ 8611 میٹر (28251 فٹ) کی بلندی تک رسائی حاصل کر کے وہ کارنامہ انجام دیا جسے کوہ پیمائی کی تاریخ کا 'فائنل فرنٹئیر' سمجھا جاتا ہے، یعنی دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ K 2 کو موسم سرما میں سر کرنا۔
انسٹاگرام والے جنھوں نے ایران کو پریشان کر رکھا ہے
ایران سے تعلق رکھنے والی صحافی اور انسانی حقوق کی کارکن مسیح علی نژاد نے کہا کہ ’ایران میں ڈانس کرنے، گانا گانے، نقاب اُتار کر سٹیڈیم میں داخل ہونے، ماڈلنگ کرنے یا محض فوٹوشاپ استعمال کرنے والی خواتین کو گرفتار کرنے کی بہت سی مثالیں پائی جاتی ہیں
پاکستانی جے ایف 17 یا انڈین تیجس، کون سا طیارہ زیادہ خطرناک
انڈین فضائیہ کے سربراہ کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کے چینی ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کردہ جے ایف 17 لڑاکا طیارے معیار، قابلیت اور پرسیژن (ہدف کا درست نشانہ) کے معاملے میں انڈیا کے ہلکے تیجس لڑاکا طیارے کے سامنے ’کہیں کھڑے نہیں ہوسکتے۔‘
ریکوڈک کیس: پی آئی اے کے بیرون ملک اثاثے منجمد ہونے سے کیا فرق پڑے گا؟
برٹش ورجن آئی لینڈ کی ایک عدالت نے نیو یارک کے روزویلٹ ہوٹل اور پیرس کے سکرائب ہوٹل سمیت پاکستان کی قومی ایئرلائنز کی ملکیت والی تین کمپنیوں کے شیئرز کو آسٹریلوی کمپنی ٹیتھان کاپر کمپنی کی درخواست پر منجمد کر دیا ہے۔ کیا یہ منجمد اثاثے ضبط ہونے کا خدشہ ہے؟
دنیا کے ’سب سے خوش انسان‘ کی خوشی کا راز آخر کیا ہے؟
سائنسدانوں نے اُن کے سر پر 256 سینسر لگائے تاکہ ان کے ذہنی دباؤ، چڑچڑے پن، غصے، خوشی، اطمینان اور درجنوں دیگر مختلف کیفیات اور احساسات کی سطح کا اندازہ لگا سکیں۔ انھوں نے دیگر سینکڑوں رضاکاروں کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا۔
بعض جنوبی ایشیائی مریض ویکسین لینے پر قائل کیوں نہیں ہو رہے؟
برطانیہ میں ایک ڈاکٹر نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ طور پر فیک نیوز (جعلی خبروں) کی وجہ سے برطانیہ کی جنوبی ایشیائی برادریوں کے کچھ افراد کووڈ ویکسین کو مسترد کر سکتے ہیں۔
لائیو فائزر کی ویکسین کورونا وائرس کی نئی اقسام کے خلاف بھی کارگر
تازہ تحقیق میں بات سامنے آئی ہے کہ ادویات بنانے والی عالمی کمپنیوں فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کورونا وائرس کی نئی اقسام کے خلاف بھی کارگر ہیں۔ ادھر جان ہاپکنز یونیورسٹی اور امریکی میڈیا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں پہلی بار ایک دن میں چار ہزار اموات ہوئی ہیں۔
کووڈ کے دوران سردیوں میں مطمئن، مثبت اور پرامید رہنے کے پانچ طریقے
کووڈ 19 کے دوران موسم سرما عام حالت سے زیادہ مشکل ثابت ہو سکتا ہے مگر اس دوران اپنی ذہنی حالت درست رکھنے اور ہشاش بشاش رہنا کوئی اتنا مشکل کام نہیں ہے، صرف آپ کو پانچ سادہ سے اصولوں پر کار بند رہنا ہوگا۔
کورونا وائرس کی شناخت ہونے والی نئی قسم کے متعلق ہم کیا جانتے ہیں؟
برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کے باعث کرسمس کے موقعے پر انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز میں رہنے والے لاکھوں افراد کے لیے ٹیئر فور یعنی چوتھے درجے کی سخت پابندیاں متعارف کروائیں گئی ہیں۔
فیچر اور تجزیے
’اگر آفس کارڈ نہ ہوا تو مجھے دوبارہ سیکس ورکر سمجھا جائے گا‘
’پہلی خواجہ سرا اینکر پرسن‘ کو چھ ماہ بعد ہی نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا جبکہ اقوام متحدہ کے پراجیکٹ میں کام کرنے والی ’پہلی خواجہ سرا افسر‘ کے کانٹریکٹ (عارضی نوکری کا معاہدہ) میں ایک سال بعد توسیع نہیں کی گئی تھی۔
خواتین کے لیے دوسری شادی بہتر یا تنہا زندگی گزارنے کا راستہ
یہ ایک ایسی شادی تھی جسے ہم سادہ یا عام نہیں کہہ سکتے ہیں۔ انڈیا میں کسی بھی عورت کی دوسری شادی شاذ و نادر ہی اسی دھوم دھام سے کی جاتی ہے جس کے لیے انڈیا کی شادیاں مشہور ہیں۔
حلیمہ عدن: حجاب اوڑھنے والی خاتون کو ماڈلنگ کیوں چھوڑنا پڑی؟
جب فیشن شوز میں حلیمہ کی مانگ بڑھ رہی تھی تو اس کی وجہ سے وہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار پاتی تھیں اور کسی مسلم مذہنی تہوار، جیسے عید، کے دوران بھی وہ گھر پر نہیں ہوتی تھیں۔
چڑیا اُڑی، کوّا اُڑا، ہاتھی اُڑا
ہماری قیادت انتہائی باصلاحیت ایکشن تھرلر ڈرامہ پروڈیوسر ہے۔ میمو گیٹ اور براڈ شیٹ جیسے ڈراموں سے آپ بھی ’انجوائز لیں‘ اور اس کے بعد اگلی پروڈکشن کا انتظار کریں۔
دیکھیں, سیربین ٹی وی پروگرام آن ڈیمانڈ
سیربین پیر سے جمعہ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے بی بی سی اردو ڈاٹ کام، بی بی سی کے فیس بک اور یو ٹیوب صفحات پر لائیو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس لنک پر آپ اس کا آن ڈیمانڈ ورژن دیکھ سکتے ہیں۔
ملٹی میڈیا
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں 30 سال میں ریکارڈ برفباری
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں 30 سال بعد اتنی شدید برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ معمول کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
امریکی آرٹسٹ جو پاکستانی خواتین کو خوبصورت دکھانا چاہتی ہیں
اگر آپ پاکستان سے تعلق رکھنے والی امریکی آرٹسٹ حفصہ خان کے کام پر نظر ڈالیں گے تو ایک طرف آپ کو پاکستانی ثقافت، اسلام، کیلیگرافی اور تصوف جیسے موضوعات ملیں گے تو دوسری طرف بالی وڈ کی فلموں کے منفرد پوسٹر۔
499 رنز کی اننگز: ’کیا حنیف محمد اب بھی کریز پر موجود ہیں؟‘
ایک واقعہ جس میں انہوں نے بھائی کے حکم پر 499 رنز بنائے اور دوسرا وہ ٹیسٹ میچ جس میں حنیف محمد نے ساڑھے تین دن بیٹنگ کرکے 337 رنز بناکر سب کو حیران کردیا۔ اس آڈیو سٹوری میں بی بی سی کے عبدالرشید شکور حنیف محمد کی ان یادگار اننگز سے جڑے چند دلچسپ حقائق پیش کررہے ہیں۔
سوات میں 1200 سال پرانا وشنو کا مندر، سنگ مرمر کے مجسمے دریافت
پاکستان کا صوبہ خیبر پختونخوا اپنے آثار قدیمہ کے لیے مشہور ہے۔ حال ہی میں وادی سوات کے علاقے بریکوٹ غنڈئی میں 1200 سال پرانے وشنو مندر کے آثار دریافت کیے گئے ہیں۔ اس مقام پر سنگ مرمر کے مجسمے بھی ملے ہیں۔ اس دریافت سے ہندو برادری میں کیا جذبات پائے جاتے ہیں؟ جاننے کے لیے دیکھیے صحافی سراج الدین کی یہ رپورٹ
سنیں, بی بی سی اردو نیوز بلیٹن
دن بھر کی اہم خبروں پر مشتمل دس منٹ دورانیے کے بی بی سی اردو کے نیوز بلیٹن
مودی سرکار اور انڈین میڈیا کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا: عمران خان
پاکستان کے دفتر خارجہ نے اتوار کو انڈیا میں ایک ٹی وی میزبان ارنب گوسوامی کی لیک ہونے والے واٹس ایپ ڈیٹا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان انکشافات نے دنیا کے سامنے انڈیا کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے اور ان انکشافات سے پاکستان اپنے موقف میں ایک بار پھر سرخرو ہوا ہے۔
پی ٹی ایم کی رہنما ثنا اعجاز کو بلوچستان بدر کر دیا گیا
پشتون تحفظ موومنٹ کی خاتون رہنما ثنا اعجاز کا جنھیں بلوچستان کے سرحدی شہر ژوب سے تحویل میں لینے کے بعد واپس خیبر پختونخوا کی حدود میں رہا کر دیا گیا۔ تاہم سرکاری حکام کا کہنا تھا کہ ثنا اعجاز کے بلوچستان میں داخلے پر پابندی تھی جس کے باعث ان کو ضلع بدر کردیا گیا۔
آمنہ مفتی کا کالم: بندر بانٹ
ایسے مواقع پاکستان کی مختصر سی تاریخ میں بار بار آئے اور ہر بار ان کا حل ایک سا نکالا گیا۔ خاموشی، ایک بے حس خاموشی، مصلحتوں کے مکروہ غلافوں سے ڈھکا سناٹا جس کی آڑ میں غریب عوام کا لہو، ان کے وقار کو گروی رکھ کے مانگی گئی بیرونی امداد کی رقوم اور جانے کن کن ذرائع سے کمائے گئے مشکوک سرمائے کے سراغ دبا دیے جاتے ہیں ۔
’دنیا کو دکھانا چاہتی ہوں کہ پاکستانی خواتین کتنی خوبصورت ہیں‘
اگر آپ پاکستان سے تعلق رکھنے والی امریکی آرٹسٹ حفصہ خان کے کام پر نظر ڈالیں گے تو ایک طرف آپ کو پاکستانی ثقافت، اسلام، کیلیگرافی اور تصوف جیسے موضوعات ملیں گے تو دوسری طرف بالی وڈ کی فلموں کے منفرد پوسٹر۔
غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ: سخت موسمی حالات کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات
سردیوں کی مہم جوئی کے لیے کے ٹو کے بروڈ پیک کے محاذ پر گئے دو روز سے لاپتہ امریکی نژاد روسی کوہ پیما ایلکس گولڈ فارب کی تلاش کے آپریشن میں اس سرد موسم کے دوران خراب حالات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پاکستانی پرچم لہرانے والی ’دخترانِ ملت‘ کی سربراہ کو انڈیا میں سنگین الزامات کا سامنا کیوں
آسیہ اندرابی کے شوہر اور سابق عسکریت پسند عاشق حسین فکتو عرف قاسم گذشتہ 27 سال سے جیل میں قید ہیں۔ عاشق حسین کے حوالے سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں سب سے طویل مدت قید میں رہنے والے شخص ہیں۔
کورونا وائرس: چین نے پاکستان اور دیگر ملکوں سے پروازوں کو معطل کر دیا
حالیہ دنوں میں کچھ مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد چین کی سول ایویشن نے متعدد بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ چین نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)، ایئر چائینہ، ترکش ایئرلائنز، مصر کی ایئر لائنز اور سیچوائن ائیر لائنز کی چین آنے والی پروازوں کو معطل کیا گیا ہے۔
انڈیا کی نامورخاتون صحافی کے ساتھ ہارورڈ میں نوکری کے نام پر دھوکہ
انڈیا کی نامور خاتون صحافی ندھی رازدان جمعے سے انڈین سوشل میڈیا سے لے کر مین اسٹریم میڈیا تک ہر جگہ سرخیوں میں ہیں جس کی وجہ ان کے ساتھ ہونے والا ایک دھوکہ ہے۔
اگر مصباح کو گھر بھیج دیا جائے؟
یہ تو بالکل عیاں ہے کہ اگر پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز نہ جیت سکا تو مصباح کو گھر کا رستہ دکھا دیا جائے گا مگر سوال یہ ہے کہ اس کے بعد قومی ٹیم کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں دی جائے گی؟
انڈین کرکٹ ٹیم کا ڈریسنگ روم مِنی ہسپتال کس طرح بن گیا؟
کرکٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سال میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو آرام کے لیے وقت نہیں مل پا رہا ہے جس کے باعث اُن میں انجریز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
سات بھائی اور ان کے شیر جنھوں نے لیبیا میں خوف کی حکومت قائم کی
گذشتہ موسم گرما تک الکانی بھائیوں نے لیبیا کے ایک چھوٹے سے شہر کو اپنی قاتلانہ گرفت میں رکھا تھا اور اپنا اقتدار برقرار رکھنے کے لیے مرد، خواتین اور بچوں کے قتل میں ملوث تھے۔ اب ان کے جرائم آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہے ہیں۔
امریکہ کی تمام ریاستوں میں مسلح مظاہروں کا الرٹ، بعض میں ایمرجنسی بھی نافذ
مزید فوجی دستوں کو فوراً امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی بھیجا گیا ہے اور انھیں چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ 6 جنوری جیسے خطرناک فسادات سے بچا جاسکے۔
جب امریکہ نے کویت کی آزادی کی جنگ لڑی
آج سے 30 سال قبل امریکی قیادت میں اتحادی افواج نے کویت سے عراق کا قبضہ چھڑانے کے لیے آپریشن ڈیزرٹ سٹورم کیا جس کے بعد کویت پر پانچ ماہ سے جاری قبضہ ختم ہوا۔
تاریخ کا سبق: کورونا کے بعد ’فضول خرچی اور جنسی بے راہ روی کا دور آ سکتا ہے‘
ییل یونیورسٹی کے ریسرچر نکولس کرسٹاکیس نے کہا ہے کہ تاریخی لحاظ سے، وبائی امراض کے خاتمے کے بعد ہمیشہ آزادی کا دور آیا ہے۔
بی بی سی اردو کا پروگرام ’سیربین‘ ٹی وی چینل ’آج نیوز‘ پر نشر نہیں ہو گا
’سیربین‘ کی نشریات گزشتہ اکتوبر سے آج ٹی وی پر بند تھیں، اب سیربین بی بی سی اردو، فیس بک پیج، اور بی بی سی اردو کے یوٹیوب چینل پر دیکھا جا سکے گا۔
69 سالہ انڈین اداکارہ کو فوٹو شوٹ پر ’بد چلنی‘ کا طعنہ
اکثر روایتی لباس میں نظر آنے والی راجنی چاندے نے جب سکرٹ اور جینز میں ایسا فوٹو شوٹ کیا جس میں وہ پُرکشش لگ رہی ہیں تو لوگوں نے انھیں ’بد چلنی‘ کا طعنہ بھی دیا۔
سام سنگ گلیکسی ایس 21 میں ایپل فونز سے بہتر فیچر کون کون سے ہیں؟
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گیلیکسی ایس سمارٹ فون میں پہلی بار سٹائلس شامل کیا گیا ہے۔
کیا ماہواری کے ایام کا حساب لگانے والی ایپس نے خواتین کو مایوس کیا ہے؟
لاکھوں خواتین اپنی ماہواری کے ایام کا حساب لگانے کے لیے ایپس کا استعمال کرتی ہیں، لیکن بہت سی خواتین کا کہنا ہے کہ یہ ایپس مطلوبہ نتائج نہیں دیتیں۔
’گرم ترین سال‘ 2020 کے بعد کیا اب رواں برس گرمی مزید بڑھے گی؟
ماہرین کے مطابق کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح کو 25 فیصد تک بڑھنے میں 200 سال لگے۔ لیکن صرف گذشتہ 30 برسوں میں یہ 50 فیصد کی سطح تک پہنچنے جا رہی ہے۔
ساڑھے 45 ہزار سال قبل غار میں بنائی گئی قدیم ترین تصویر دریافت
اس پینٹنگ کو سلواسی جزیرے پر ایک دور افتادہ وادی کے ایک غار میں دریافت کیا گیا ہے۔ یہ اس خطے میں انسانی آبادی کا قدیم ترین ثبوت ہے۔
خصوصی رپورٹس
محمود غزنوی: ایک مثالی حکمران یا برصغیر میں ہندو تہذیب کی بربادی کا سامان؟
کیا محمود غزنوی کا مقصد محض لوٹ مار کرنا تھا؟ کیا وہ صدق دل سے اسلام کی خدمت کرنا چاہتے تھے اور اسلام کی ترویج کرنے کے لیے ہندوستان آئے تھے؟ یا انھوں نے واقعتاً ہندوؤں کی تذلیل کرنے کے لیے ان کے مندروں کو پامال کیا اور ان کی مورتیوں کو توڑ دیا؟
کیا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ’دھمکی‘ نے 1987 میں پاکستان، انڈیا جنگ ٹالی تھی؟
کلدیپ نیئر نے کہا کہ ’اگر آپ دس بم بنائیں گے تو ہم ایک سو بنائیں گے‘ جس پر عبدالقدیر نے جواب دیا کہ ’اتنی بڑی تعداد میں بم بنانے کی ضرورت نہیں۔ تین یا چار ہی دونوں طرف کافی ہوں گے۔‘
وہ روّیہ جو فاطمہ جناح سے مریم نواز تک نہیں بدلا
پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی بہن محترمہ فاطمہ جناح نے جب جنرل ایوب خان کے مقابلے میں انتخابات میں حصہ لیا تو ان پر کئی الزامات لگائے گئے، انھیں غدار، انڈین اور امریکی ایجنٹ تو کہا ہی گیا لیکن اس کے ساتھ ساتھ جنرل ایوب خان نے ان کے بارے میں دو ایسے الفاظ بھی کہے جو پوری طرح خواتین سے نفرت اور تعصّب کے زمرے میں آتے ہیں۔
جب نواب منصور علی خان پٹودی کی برات شرمیلا ٹیگور کے گھر اتری
شمالی ہندوستان کی پٹودی ریاست کے آخری ’نواب‘ منصور پٹودی اور اپنے زمانے کی مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے درمیان دسمبر 1969 میں شادی پر منتج ہونے والا تعلق چار برس قبل اس وقت قائم ہوا تھا جب شرمیلا انڈین کرکٹ ٹیم کا میچ دیکھنے دلّی میں سٹیڈیم آئی تھیں۔
دستاویزی فلم بنانے کے گُر
آپ کوئی بھی فلم بندی کر رہے ہوں، اس میں غیر متوقع مسائل کا پیش آنا لازمی بات ہے۔ فلمیں بنانا مزے کا کام ہے لیکن اس میں بہت سی چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔
درست تحریر کے لیے اہم باتیں
درست تحریر کے لیے اہم باتیں
ادارتی میٹنگز
پروڈکشن کے عمل کا پہلا قدم خبر کا اچھا آئیڈیا ہے۔ ادارتی میٹنگز میں پروڈیوسر اور تحقیق کار یہ بتا سکتے ہیں کہ اس آئیڈیا کو قابلِ عمل کیسے بنایا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا اور بی بی سی کے قواعد
غیر جانبداری بی بی سی کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے اور یہ عملے کی ذمہ داری ہے کہ وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کرتے ہوئے بھی اس کا خیال رکھیں۔